گلشن حدید میں پانی کا بحران، پیپلز پارٹی ملیر کا وفد ڈپٹی کمشنر سے ملاقات میں متحرک

کراچی: گلشن حدید میں جاری پانی کے شدید بحران پر پاکستان پیپلز پارٹی ملیر نے آواز بلند کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری امداد جوکھیو کی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو سے ملاقات کی۔ وفد میں پیپلز پارٹی ملیر کے سیکریٹری اطلاعات شاہجہاں خان، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آغا طارق پٹھان، پارٹی رہنما محمد عرس کھیڑو، یوسی چیئرمین راؤ صفدر، یوسی صدر خدا بخش پٹھان، فیصل شیخ، انجنیئر دانش کھوکھر، امجد زرداری اور احد بلالی شامل تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز پارٹی خیرپور کے رہنما عدیل لاڑک کے انتقال پر اظہار افسوس

ملاقات میں وفد نے گلشن حدید میں پانی کی عدم فراہمی، بجلی کے مسائل اور اسٹیل مل کی جانب سے پانی روکنے جیسے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک حکام سے رابطہ کر کے کیبل فالٹ کو دور کرنے اور بن قاسم کے اسسٹنٹ کمشنر کو گلشن حدید بھیجنے کی ہدایت جاری کی۔

ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈھو نے واٹر بورڈ اور اسٹیل مل حکام سے بھی رابطہ کیا اور دونوں اداروں کی ہنگامی میٹنگ دو روز کے اندر بلانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ اسٹیل مل سے پانی کی فراہمی کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جا سکے۔

واٹر بورڈ اور اسٹیل مل حکام نے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر تمام معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے واضح کیا کہ گلشن حدید کی عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ امداد جوکھیو، شاہجہاں خان اور آغا طارق پٹھان نے اسٹیل مل حکام پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ گلشن حدید کے عوام کے ساتھ ظلم روا رکھے ہوئے ہیں۔

WhatsApp Image 2025 07 24 at 3.17.54 PM WhatsApp Image 2025 07 24 at 3.17.54 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 24 at 3.17.54 PM 2 WhatsApp Image 2025 07 24 at 3.17.54 PM 3 WhatsApp Image 2025 07 24 at 3.17.55 PM

70 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!