کیماڑی میں اسٹریٹ کرائم، منشیات اور غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی زیر صدارت اسٹریٹ کرائم، منشیات، گٹکا/ماوا، مفرور و اشتہاری ملزمان اور غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کیماڑی کے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

9 مئی ہنگامہ آرائی کیس: احمد خان بھچر سمیت پی ٹی آئی کے 32 کارکنان کو 10،10 سال قید

اجلاس میں تمام تھانوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کرائم کنٹرول سے متعلق موجودہ حکمتِ عملی کا تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے اجلاس کے دوران واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام تھانہ جات مقدمات میں مطلوب اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروشوں، گٹکا/ماوا سپلائرز، مفرور و اشتہاری مجرمان اور غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو جرائم سے پاک ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی میں اسٹریٹ کرائم، منشیات اور غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!