تھانہ آرام باغ پولیس کی بڑی کارروائی، لسٹڈ منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھانہ آرام باغ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے کیٹیگری C میں شامل تین مطلوب منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 195 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

کیماڑی میں اسٹریٹ کرائم، منشیات اور غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں:

  1. یعقوب عرف پٹھان ولد امیر محمد خان

  2. فراز ولد دیدار حسین

  3. فرحان ولد محمد نعیم

شامل ہیں، جن کے نام منشیات فروشوں کی فہرست کی C کیٹیگری میں سیریل نمبر 78، 80 اور 82 پر درج تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 277/2025 بجرم 6/9-I-3(a) CNSA تھانہ آرام باغ میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا اور علاقے کو نشہ آور مواد سے پاک کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!