شاہ لطیف پولیس کی بڑی کارروائی بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ گرفتار سرغنہ غلام نبی بھی دھر لیا گیا

شاہ لطیف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ کے چھ کارندوں کو گرفتار کر لیا، جن میں گروہ کا سرغنہ غلام نبی بھی شامل ہے۔
جنوبی ایشیا سلامتی کے شدید بحران کا شکار ہے امن کا کوئی شارٹ کٹ نہیں جنرل ر زبیر محمود حیات

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر منزل پمپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اس منظم گروہ کو گرفتار کیا، جو کراچی سمیت سندھ اور دیگر صوبوں میں شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھین کر فروخت کرنے میں ملوث تھا۔

گرفتار ملزمان میں غلام نبی، شہزاد عرف جونی، مجاہد، راجہ عباس، بلال اور فصی خان شامل ہیں۔ ملزمان کا تعلق ایک متحرک اور منظم موٹر سائیکل چوری کے نیٹ ورک سے ہے، جو طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق یہ گروہ نہ صرف موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث رہا ہے بلکہ شاہ لطیف سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بھی ان کا کردار سامنے آیا ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چار موٹر سائیکلیں، اسلحہ بمعہ راؤنڈز، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

برآمد شدہ موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ چوری شدہ گاڑیوں کی تفتیشی یونٹ AVLC سے چیک کیا جا رہا ہے، جب کہ گرفتار افراد کا مزید کریمنل ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے متعلقہ تھانوں سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس کارروائی سے شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں کمی آئے گی۔

WhatsApp Image 2025 07 11 at 5.53.32 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 11 at 5.53.32 PM 2

66 / 100 SEO Score

One thought on “شاہ لطیف پولیس کی بڑی کارروائی بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ گرفتار سرغنہ غلام نبی بھی دھر لیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!