ایس بی سی اے دفتر پر چھاپہ، 5 ڈائریکٹرز گرفتار، لیاری سانحہ پر سخت کارروائی کا آغاز

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر پر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ ڈائریکٹرز کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے وزیراعلیٰ سندھ کی انسپیکشن ٹیم کے ہمراہ ایس بی سی اے کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا۔

لیاری بلڈنگ سانحہ: عمارت کا اصل پلاٹ نمبر مختلف نکلا، مخدوش اور غیرقانونی تعمیر کا انکشاف — سعید غنی

گرفتار ہونے والے افسران میں عرفان نقوی، جلیس صدیقی، اشفاق کھوکھر، فہیم صدیقی اور حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے آصف رضوی شامل ہیں۔ یہ کارروائی لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

یاد رہے کہ سانحہ لیاری کے بعد سندھ حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس بی سی اے کے سربراہ اسحٰق کھوڑو کو معطل کر دیا تھا اور ان کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، سعید غنی اور ضیا لنجار نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اس افسوسناک واقعے کے ذمہ داروں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔

سندھ حکومت نے شاہ میر خان بھٹو کو نیا ڈی جی ایس بی سی اے تعینات کر دیا ہے، جن کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ شاہ میر بھٹو اس سے قبل وزیراعلیٰ انسپیکشن کمیٹی کے سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ لیاری میں حالیہ عمارت گرنے کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا تھا، جس پر عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “ایس بی سی اے دفتر پر چھاپہ، 5 ڈائریکٹرز گرفتار، لیاری سانحہ پر سخت کارروائی کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!