عزیزآباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، 45 پڑیاں برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر) عزیزآباد پولیس نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اندرون گلی عیسی گوٹھ، بلاک 07، فیڈرل بی ایریا سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کشمیر پیپلز پارٹی کے قیام کی بنیاد ہے، اس پر بھٹو خواب میں بھی غلطی نہ کرتے، سعید غنی

ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM، PSP) کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سلمان ولد جمعہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 45 عدد گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمد کیں، جو وہ فروخت کرنے کے لیے رکھے ہوئے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 2025/372 درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ماضی میں بھی گٹکا ماوا فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے واضح کیا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “عزیزآباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، 45 پڑیاں برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!