کشمیر پیپلز پارٹی کے قیام کی بنیاد ہے، اس پر بھٹو خواب میں بھی غلطی نہ کرتے، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پیپلز پارٹی کے قیام کی بنیاد ہے اور اگر یہ مسئلہ نہ ہوتا تو شاید پیپلز پارٹی بھی وجود میں نہ آتی۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اپنی زندگی میں بارہا کشمیر کے مسئلے پر دوٹوک مؤقف اپنایا اور کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہم ہزار سال تک لڑیں گے۔ وہ یہ بھی کہا کرتے تھے کہ "میں انسان ہوں، غلطی ہو سکتی ہے، لیکن کشمیر کے مسئلے پر میں خواب میں بھی غلطی نہیں کر سکتا۔”

شاہ میر خان بھٹو نے ڈی جی ایس بی سی اے کا چارج سنبھال لیا، غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

سعید غنی ان خیالات کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت آرٹس کونسل آف پاکستان میں شہید برہان مظفر وانی کی نویں برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں شاید مسئلہ کشمیر ہی واحد معاملہ ہے جس پر پوری قوم متفق ہے، اس پر کوئی اختلاف نہیں۔ مظلوم کشمیری عوام گزشتہ 78 برسوں سے ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں، اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

سعید غنی نے یاد دلایا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ برس بھی برہان وانی کی برسی پر ریلی میں شرکت کی تھی اور اس بار بھی وہ بھرپور شرکت کرے گی۔ تاہم، انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اس ریلی میں پیپلز پارٹی کے پرچم کی بجائے صرف پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لے کر شرکت کریں تاکہ قومی یکجہتی کا پیغام دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہو سکتے ہیں، جو ایک زندہ معاشرے کی علامت ہے، لیکن کشمیر جیسے مسئلے پر ہمیں متحد ہو کر ایک پاکستانی کے طور پر آواز بلند کرنی چاہیے۔

سعید غنی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بھی ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی۔ آج بلاول بھٹو زرداری اسی مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا، یہاں تک کہ ان کا "پچر آف کشمیر” والا جملہ آج بھی دنیا میں گونجتا ہے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی کی حکومت اسرائیلی طرز پر کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے اور بلاول بھٹو نے بجا طور پر نیتن یاہو کو مودی کی بری کاپی قرار دیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کشمیر پیپلز پارٹی کے قیام کی بنیاد ہے، اس پر بھٹو خواب میں بھی غلطی نہ کرتے، سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!