پاکستان میں 6 ارب ڈالر کے آئل ریفائنری منصوبے بحالی کی جانب، حکومت نے براؤن فیلڈ پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی

اسلام آباد: پاکستان میں توانائی کے شعبے میں 6 ارب ڈالر مالیت کے آئل ریفائنری منصوبوں کی بحالی کے لیے راہ ہموار ہونے لگی ہے۔ اس ضمن میں حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی سفارش پر براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی میں ترمیم کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ پرانی ریفائنریز میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

یوم عاشورہ صبر، قربانی اور حق پر ڈٹ جانے کا دائمی پیغام ہے، وزیراعظم شہباز شریف

حکام کے مطابق نئی ترمیم کے تحت ریفائنری منصوبوں کو 7 سال کے لیے ٹیکس پالیسی میں استحکام کی ضمانت دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، جس سے مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ریفائنری اپ گریڈیشن کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے سیلز ٹیکس اصلاحات، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر قابو پانے، اور غیر ضروری ڈیزل درآمدات کے خاتمے پر بھی اقدامات زیر غور ہیں۔ اس اصلاحاتی عمل کا مقصد مقامی سطح پر معیاری ایندھن کی پیداوار کو ممکن بنانا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مسلسل کوششوں سے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مؤثر رابطے کو فروغ ملا ہے، اور پالیسی کے مؤثر نفاذ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے میں مالی مراعات اور پالیسی اصلاحات کے ذریعے جدت لانے کے لیے پُرعزم ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی منصوبوں میں تیزی سے پیشرفت ملکی معیشت کو استحکام، خود کفالت اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان میں 6 ارب ڈالر کے آئل ریفائنری منصوبے بحالی کی جانب، حکومت نے براؤن فیلڈ پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!