لیاری بلڈنگ سانحہ افسوسناک، اجازت دینے والوں کو سزا دی جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے، اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پاکستان میں 6 ارب ڈالر کے آئل ریفائنری منصوبے بحالی کی جانب، حکومت نے براؤن فیلڈ پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی

ایم اے جناح روڈ پر محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعے سے متعلق کل ہونے والے اجلاس میں تمام تفصیلات لی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ سانحے کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہے۔

مراد علی شاہ نے آگرہ تاج کے علاقے میں حال ہی میں سامنے آنے والی مخدوش عمارت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ بلڈنگ چند سال قبل ہی تعمیر کی گئی تھی، تحقیقات کریں گے کہ اسے تعمیر کرنے کی اجازت کس نے دی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بلڈنگ کی منظوری دینے والے افسران کو سزا دی جائے گی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ شہری اکثر بلڈنگ خریدتے وقت اس کی تکنیکی حالت کا اندازہ نہیں لگا پاتے، خاص طور پر غریب افراد سستی رہائش کی تلاش میں ایسی خطرناک عمارتوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت جب کسی مخدوش بلڈنگ کو خالی کرنے کا کہتی ہے تو رہائشی متبادل جگہ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ لوگ سوال کرتے ہیں کہ اگر ہم یہاں سے نکلیں گے تو کہاں جائیں گے؟ اس مسئلے کا حل نکالنا ناگزیر ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “لیاری بلڈنگ سانحہ افسوسناک، اجازت دینے والوں کو سزا دی جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!