ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا فیصلہ: ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم

کراچی (رپورٹر) — ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کی زیر صدارت غیر قانونی تعمیرات، پورشن مافیا اور تجاوزات کے خلاف دو اہم اجلاس منعقد ہوئے، جن میں سخت فیصلے کیے گئے اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔

آیت اللہ خامنہ ای کا قوم سے خطاب: اسرائیل پر تاریخی فتح، ایرانی اتحاد، عزم اور ایمان کی جیت قرار

اجلاس میں ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی، ڈائریکٹر ڈیمولیشن عبدالسجاد خان، ڈائریکٹر اینکروچمنٹ صائم عمران، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز، ٹاؤن نمائندگان اور کے الیکٹرک کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے کہا کہ ضلع وسطی میں زیر تعمیر عمارتوں کی تیسری اور چوتھی منزلیں پہلے ہی مسمار کی جا چکی ہیں اور اب بلاتفریق اور بغیر کسی دباؤ کے آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کے الیکٹرک کو ہدایت دی کہ کسی بھی غیر قانونی عمارت میں تین سے زائد میٹر ہرگز نہ لگائے جائیں۔

اجلاس میں ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ چار ایس ایچ اوز کو غیر قانونی تعمیرات پر غفلت برتنے پر معطل کیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کارروائی کے لیے ہمہ وقت تیار ہوتی ہے، مگر ایس بی سی اے کے افسران بروقت مقدمہ درج کرانے کے لیے نہیں پہنچتے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت دی کہ تجاوزات کے خلاف زیادہ سے زیادہ چالان اور مقدمات درج کیے جائیں جبکہ کے ایم سی انتظامیہ سے کہا گیا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی منصوبہ بندی خفیہ رکھی جائے تاکہ کارروائی مؤثر ثابت ہو۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ضلع وسطی میں 90 فیصد ٹھیلے اور پتھارے بجلی کے غیر قانونی کنڈوں سے جڑے ہوئے ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

WhatsApp Image 2025 06 26 at 8.04.26 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 26 at 8.04.26 PM 1 1

WhatsApp Image 2025 06 26 at 8.04.27 PM WhatsApp Image 2025 06 26 at 8.04.27 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 26 at 8.04.27 PM 2

66 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا فیصلہ: ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!