کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت لیاری ایکسپریس وے سے متعلق اہم اجلاس ٹریفک کی روانی بہتر بنانے پر غور

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت لیاری ایکسپریس وے سے متعلق اہم اجلاس کمشنر آفس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں ٹریفک کی روانی میں بہتری، سیکیورٹی، اور انتظامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات ایران اسرائیل تنازع انسداد دہشتگردی، اور باہمی تعاون پر گفتگو

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، ڈپٹی کمشنر کیماڑی راجہ طارق حسین چانڈیو، ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار جعفر، سیکریٹری RTA، سیکریٹری PTA، این ایچ اے، موٹر وے پولیس، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر رابعہ سید، اور اے سی ریونیو سجاد ابڑو سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک کی روانی کو مؤثر بنانے، سیکیورٹی اقدامات میں بہتری، اور عوامی سہولتوں کو بڑھانے سے متعلق مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔

کمشنر کراچی نے موٹروے پولیس اور این ایچ اے کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان تجاویز پر عملدرآمد سے لیاری ایکسپریس وے کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون اور فوری عملدرآمد کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ "شہریوں کی سہولت اور ٹریفک مینجمنٹ ہماری اولین ترجیح ہے”۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت لیاری ایکسپریس وے سے متعلق اہم اجلاس ٹریفک کی روانی بہتر بنانے پر غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!