اسلام آباد: پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایران-اسرائیل کشیدگی اور بجٹ اقدامات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملہ ناقابل قبول ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو خطے میں جارحیت پر ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایران کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اور عالمی برادری و اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کی جارحیت روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اپنے بیان میں ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ حملہ نہ صرف ایران کی خودمختاری بلکہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔