کمشنر آفس کی نئی پیش رفت، 1-لنک انوائس کے ذریعے جرمانوں کی ڈیجیٹل ادائیگی ممکن

کراچی (رپورٹ:) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی قیادت میں کمشنر آفس کراچی نے قیمتوں کے کنٹرول کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک اور اہم قدم اٹھا لیا۔ اب شہری ایزی پیسہ، جاز کیش یا کسی بھی موبائل بینکنگ سروس کے ذریعے 1-لنک انوائس کے تحت جرمانے کی ادائیگی آسانی سے کر سکیں گے۔

پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، ایران کو دفاع کا مکمل حق حاصل ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اس نئے نظام کے تحت جرمانوں کی وصولی حقیقی وقت میں مانیٹر کی جا سکے گی، جس سے شفافیت اور حکومتی نگرانی میں بہتری آئے گی۔ یہ اقدام سندھ حکومت کے "پریوینشن آف پرافٹیرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 2005” کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔

کراچی میں نقد جرمانے کی وصولی کا پرانا نظام ختم کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل چھوٹے دکانداروں اور موبائل سبزی فروشوں سے جرمانہ وصول کرنا ایک چیلنج تھا۔ اب ڈیجیٹل ادائیگی کا یہ طریقہ نہ صرف ان مشکلات کا حل فراہم کرے گا بلکہ جوابدہی اور شفافیت کو بھی یقینی بنائے گا۔

اس موقع پر کمشنر آفس کراچی میں کمشنر سید حسن نقوی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 1-لنک (Pvt) لمیٹڈ اور محکمہ خزانہ سندھ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او نجیب اگروالا، عظیم اللہ خان، سید سلمان حسن، بزنس ہیڈ عمیر شاہد اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے کاشف بھی شریک تھے۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر غلام مہدی شاہ اور اے سی ہیڈ کوارٹر رابعہ سید بھی موجود تھیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کمشنر آفس کی نئی پیش رفت، 1-لنک انوائس کے ذریعے جرمانوں کی ڈیجیٹل ادائیگی ممکن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!