ایس ایس پی ضلع جنوبی مہظور علی کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں اور غیر قانونی شیشہ کیفیز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 9 جون کو مختلف تھانوں کی پولیس نے اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ضلع ملیر پولیس کی بڑی کارروائی بچوں کے اغواء میں ملوث گینگ گرفتار دو بچیاں بازیاب
تھانہ سول لائن
پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش بابر خان ولد ناصر خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1,755 گرام چرس اور 30 پیکٹ گٹکا/ماوا برآمد کیے۔ ایک ساتھی فرار ہو گیا، جبکہ ملزم کے خلاف دو مقدمات درج کر لیے گئے۔
تھانہ بوٹ بیسن
عبدالمتین ولد شاد محمود کو گرفتار کر کے 520 گرام چرس، 2,000 روپے نقدی اور موبائل فون برآمد کیا گیا۔ اس کے دو ساتھی، داؤد اور شعیب، فرار ہیں۔ مقدمہ نمبر 442/25 کے تحت کارروائی جاری ہے۔
تھانہ ڈیفنس
ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن سے عبدالحمید ولد اللہ بخش کو 13 گرام آئس (میتھ ایمفیٹامین) سمیت گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ پہلے سے موجود ہے۔
تھانہ گزری
رہائشی علاقے فیز 7 ڈی ایچ اے میں کیفے اوپال پر چھاپے کے دوران 27 مردوں اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے 10 شیشے اور مختلف فلیورز قبضے میں لے لیے۔ مقدمہ نمبر 294/25 تعزیرات پاکستان کی دفعات 269 اور 278 کے تحت درج کیا گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا ہے کہ منشیات، گٹکا، ماوا، اور غیر قانونی شیشہ کیفیز جیسی مضر صحت سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ ایسے عناصر کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

