ضلع ملیر پولیس کی بڑی کارروائی بچوں کے اغواء میں ملوث گینگ گرفتار دو بچیاں بازیاب

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر حسیب جاوید سومار میمن (پی ایس پی) کی سربراہی میں انویسٹیگیشن پولیس ملیر کی کامیاب کارروائی کے دوران بچوں کے اغواء میں ملوث گروہ کو گرفتار کر کے دو مغویہ بچیوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
جامعہ کراچی میں واٹر بورڈ کی بڑی پائپ لائن پھٹنے سے قبرستان زیرآب قبروں کے ڈوبنے کا خدشہ

تھانہ قائدآباد کی حدود مجید کالونی سے 13/14 سالہ لائبہ بتول دختر فضل عباس کے اغواء کا مقدمہ نمبر 272/25 بجرم دفعہ 364A/34 ت پ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، جس کے مدعی بچی کا بھائی محمد منشی خان تھا۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایت پر تفتیشی افسر اور ایس آئی او نے جدید تکنیکی اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔ تحقیقات کے دوران محلے کی ایک مشتبہ فیملی کی پراسرار نقل مکانی کا سراغ ملا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے مغویہ لائبہ بتول کو بازیاب کر لیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان، ساجد ولد الطاف حسین اور اس کی بیوی حسینہ عرف صائمہ کو گرفتار کیا۔ مزید تفتیش کے دوران تین سال قبل تھانہ سکھن کی حدود سے لاپتا ہونے والی رینا دختر الیاس بھی انہی ملزمان کے قبضے سے بازیاب کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق رینا کے اہلِ خانہ نے اس وقت کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا تھا۔ بازیاب بچیوں کو مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ گینگ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع ملیر پولیس کی بڑی کارروائی بچوں کے اغواء میں ملوث گینگ گرفتار دو بچیاں بازیاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!