پاکستانی سینما کو ایک بار پھر نئی جان مل گئی، جب رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ اور ہارر کامیڈی فلم ’دیمک‘ کو بیک وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کر دیا گیا۔
پی سی بی کا کرکٹ معاملات پر نظر رکھنے کے لیے آبزرویٹری کمیٹی بنانے کا فیصلہ
’لو گُرُو‘ سے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کی ہے، جبکہ ’دیمک‘ میں فیصل قریشی، ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ اور سونیا حسین جیسے بڑے نام شامل ہیں۔
یہ دونوں فلمیں خاص اس لیے بھی ہیں کہ گزشتہ تین سالوں میں زیادہ تر چھوٹے بجٹ اور محدود کاسٹ والی فلمیں سامنے آئیں، لیکن اب ایک بار پھر میگا بجٹ اور سٹار پاور پر مبنی فلمیں سینما گھروں کی رونق بڑھا رہی ہیں۔
’لو گُرُو‘ کی ہدایت کاری ندیم بیگ نے کی ہے اور کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے، جبکہ ’دیمک‘ کی ہدایات رافع راشدی نے دی ہیں۔
دونوں فلموں کا باکس آفس پر سخت مقابلہ متوقع ہے، لیکن تجزیہ کاروں اور فلم بینوں کے مطابق ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ’لو گُرُو‘ زیادہ کمائی کرے گی اور نئے ریکارڈز قائم کرے گی۔
فلم ’لو گُرُو‘ کی پروموشن کے دوران ہمایوں سعید نے بتایا تھا کہ یہ ان کی اب تک کی مہنگی ترین فلم ہے، جس کا بجٹ 25 کروڑ روپے سے زائد ہے، اور انہیں توقع ہے کہ یہ فلم 100 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے گی۔
ایک تقریب میں ماہرہ خان نے بھی فلم کی 100 کروڑ کمائی کے لیے اجتماعی دعا کرائی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
