...

آئندہ بجٹ میں صنعتوں کے فروغ کے لیے 75 کروڑ روپے مختص، اسٹیل ملز کی زمین پر اقتصادی زون کا منصوبہ

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صنعتی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن میں خصوصی اقتصادی زونز اور نئے صنعتی یونٹس کا قیام شامل ہے۔

‘لو گُرُو’ اور ‘دیمک’ سینما گھروں کی زینت، بڑے پردے پر میگا واپسی

بجٹ تجاویز سے متعلق جاری دستاویز کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کی 6,400 ایکڑ اراضی پر وفاقی خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کے لیے ابتدائی طور پر 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس منصوبے کو ’کراچی انڈسٹریل پارک‘ کا نام دیا گیا ہے، جو کہ سی پیک کے تحت ملک میں تیار ہونے والے 9 خصوصی اقتصادی زونز میں سے ایک ہوگا۔

پہلے مرحلے میں کراچی انڈسٹریل پارک کے 1500 ایکڑ میں سے 500 ایکڑ پر بلاک A تیار کیا جائے گا۔ یہ انڈسٹریل پارک پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر قائم کیا جا رہا ہے، اور اس کا مقصد ملکی صنعتی ڈھانچے کو مستحکم کرنا ہے۔

بجٹ دستاویز میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت ایک ہزار انڈسٹریل اسٹچنگ یونٹس کے قیام کے منصوبے کے لیے 25 کروڑ روپے کی رقم بھی مختص کرے گی۔

یہ اقدامات صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری، روزگار اور برآمدات کے فروغ کی غرض سے کیے جا رہے ہیں، تاکہ ملک کی معاشی بحالی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “آئندہ بجٹ میں صنعتوں کے فروغ کے لیے 75 کروڑ روپے مختص، اسٹیل ملز کی زمین پر اقتصادی زون کا منصوبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.