آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان بجٹ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف پر غور

پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد 22 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گا، جہاں وہ بجٹ سے متعلق حتمی مذاکرات میں شریک ہوگا۔
ایران اور پاکستان کے قومی سلامتی مشیروں کا رابطہ علاقائی تعاون اور امن پر زور

معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان آمدن و اخراجات پر تفصیلی بات چیت ہو رہی ہے۔ ان مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، پلاننگ کمیشن، وزارت اقتصادی امور، پٹرولیم ڈویژن اور اسٹیٹ بینک کے حکام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 22 مئی تک تمام بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ مذاکرات میں خاص طور پر تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ سالانہ 10 سے 12 لاکھ روپے تک کی آمدن کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان بجٹ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف پر غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!