وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی زیر صدارت کوئٹہ میں اعلیٰ سطح سیکیورٹی کانفرنس، جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت، دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رکھنے کا اعادہ

کوئٹہ: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں وزیرِاعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں اعلیٰ سطح سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

یونس آباد میں 15 ایکڑ اراضی واگزار، اب تک 75 ایکڑ زمین بازیاب: کمشنر کراچی کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن

کانفرنس کے دوران بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور جعفر ایکسپریس حملے کے بعد کی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

شرکاء نے دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے جعفر ایکسپریس حملے کو ناقابل معافی ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں پر ایسا حملہ ملک دشمن عناصر کی اصلیت کو بے نقاب کرتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاست، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت سے کارروائی کرے گی۔
انہوں نے کہا:

"یہ صرف دہشتگرد گروہوں کے خلاف نہیں، بلکہ لاقانونیت اور مایوسی کے نظریے کے خلاف جنگ ہے۔”

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہے اور ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی بہادری و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، جبکہ شہداء کے اہلخانہ کے لیے ریاستی تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔

بعد ازاں، وزیراعظم اور آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کی عیادت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

قبل ازیں کوئٹہ آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور آرمی چیف نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

81f01d3b 836d 40a4 8d55 2491159c90c3 f7558b7d f68c 4991 b7f4 6db4b4425bab 5e140964 c01e 463b 995f f31823a7a9de c6f7702c 879e 4491 bcc5 0c70abb2e8a5 7b06eb5f eff4 4006 8e9c 2be48e6476aa ccf3920e da20 4fd7 ae13 1c941e896ac7

61 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی زیر صدارت کوئٹہ میں اعلیٰ سطح سیکیورٹی کانفرنس، جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت، دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رکھنے کا اعادہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!