یونس آباد میں 15 ایکڑ اراضی واگزار، اب تک 75 ایکڑ زمین بازیاب: کمشنر کراچی کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن

کراچی: وزیراعظم کے احکامات پر قائم ٹاسک فورس کے ایجنڈے کے تحت یونس آباد میں 13 مارچ کو تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا جس کے دوران 15 ایکڑ قیمتی اراضی واگزار کرائی گئی۔

اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف ایف آئی اے کا قانونی کارروائی کا فیصلہ، انکوائری اور مقدمہ درج کرنے کی تیاری

ترجمان کے مطابق اب تک 11 آپریشنز کے ذریعے کل 75 ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے بازیاب کرائی جا چکی ہے جس کی مجموعی مالیت 55 ارب روپے ہے۔

آپریشن کے دوران 50 سے زائد غیر قانونی تجاوزات بشمول غیر قانونی عمارتیں، زیر تعمیر عمارتیں، گودام، دکانیں اور چھپرے مسمار کیے گئے۔

یہ آپریشن کمشنر کراچی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کراچی کی سربراہی میں کیا گیا، جس میں مختلف محکموں نے مشترکہ شرکت کی، جن میں سندھ ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی، سندھ پولیس، اینٹی انکروچمنٹ سیل، لینڈ ڈیپارٹمنٹ، پی ایس ایف، پورٹ انٹیلیجنس، کے پی ٹی اینٹی انکروچمنٹ، چیف مکینیکل اینڈ الیکٹریکل انجینئرنگ، کے پی ٹی لیگل برانچ اور تعلقات عامہ ٹیمیں شامل تھیں۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق کے پی ٹی انتظامیہ اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ غیر قانونی قبضے سے تمام اراضی واگزار ہونے تک آپریشنز جاری رہیں گے

59 / 100 SEO Score

One thought on “یونس آباد میں 15 ایکڑ اراضی واگزار، اب تک 75 ایکڑ زمین بازیاب: کمشنر کراچی کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!