کراچی: اے وی سی سی/سی آئی اے، وفاقی حساس اداروں اور سی پی ایل سی (CPLC) کی کامیاب مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں منگھوپیر سے اغوا ہونے والا 16 سالہ لڑکا عابد اللہ ولد خان بادشاہ کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا، جبکہ اغواکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
ویسٹ پولیس کی کارروائی: فقیر کالونی سے 2 منشیات فروش گرفتار، آئس اور نقدی برآمد
ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق عابد اللہ مورخہ 5 مارچ 2025 کو نماز عشاء کے لیے عیدگاہ مسجد، منگھوپیر گیا تھا جہاں سے اسے اغوا کر لیا گیا۔ اغواکاروں نے اس کے بدلے 6 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
اس واقعے کا مقدمہ نمبر 190/2025 بجرم دفعہ 365-A/34 تعزیرات پاکستان تھانہ منگھوپیر میں درج ہوا اور مقدمے کی تفتیش اے وی سی سی/سی آئی اے کو منتقل کی گئی۔
ایس ایس پی اے وی سی سی/سی آئی اے جناب انیل حیدر منہاس (PSP) نے ڈی ایس پی آپریشن کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔
پولیس ٹیم نے وفاقی حساس اداروں اور سی پی ایل سی کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے اغواکار کو گرفتار کیا اور مغوی عابد اللہ کو بحفاظت بازیاب کرایا۔
پولیس کے مطابق مغوی کو ابتدائی تفتیش کے بعد اس کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ جاری ہے اور مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔
ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی جناب انیل حیدر منہاس (PSP) نے کہا:
"شہریوں کی حفاظت اور اغوا جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہماری اولین ترجیح ہے۔”