ویسٹ پولیس کی کارروائی: فقیر کالونی سے 2 منشیات فروش گرفتار، آئس اور نقدی برآمد

کراچی (ویسٹ): تھانہ مومن آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے فقیر کالونی کے علاقے سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی اور ای سی بی کا شکریہ ادا کیا، بھارت تیسری بار چیمپئن

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 45 گرام آئس (کرسٹل میتھ) اور منشیات فروخت کی رقم برآمد ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت رضوان عرف راڈو ولد صلح محمد اور محمد اقبال ولد صلح محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔

پولیس کے مطابق شہریوں کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

56 / 100

One thought on “ویسٹ پولیس کی کارروائی: فقیر کالونی سے 2 منشیات فروش گرفتار، آئس اور نقدی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!