قادری ہاؤس کراچی میں ختم القرآن اور روحانی محفل نعت کا انعقاد، پاکستان سنی تحریک کی قیادت اور عوام اہلسنت کی بھرپور شرکت

کراچی کے قادری ہاؤس میں رمضان المبارک کی 10 روزہ تراویح میں تکمیل قرآن کے موقع پر روحانی محفل نعت اور ختم القرآن کی پرنور تقریب منعقد ہوئی۔ اس روحانی محفل کا انعقاد کراچی کمیٹی پاکستان سنی تحریک کی جانب سے کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کا مارکیٹوں کا دورہ، گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، تین گرفتار

محفل میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر محمد ثروت اعجاز قادری، مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری، مرکزی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین محمد سلمان قادری، محمد جمیل قادری، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری صاحبزادہ عبداللہ اکرم قادری، مرکزی کوآرڈینیٹر محمد طیب قادری، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ نجیب اللہ زہری، مرکزی ترجمان محمد خالد ضیاء قادری، صوبائی جنرل سیکریٹری حافظ گل حسن قادری، صدر کراچی ڈویژن محمد جواد قادری، انفارمیشن سیکریٹری محمد عمران قادری سمیت دیگر ذمہ داران، کارکنان اور عوام اہلسنت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں ممتاز ثناء خوانان رسول احمد رضا، حافظ غلام مصطفی، کامران غوث، جنید قادری اور دیگر نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کر کے سماں باندھ دیا۔

مرکزی صدر ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک اللہ کا مہمان مہینہ ہے، جس میں ہر عمل عبادت ہے اور نیکی کا اجر 70 گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے فیوض و برکات سے دنیا بھر کے مسلمان فیض یاب ہو رہے ہیں۔

علامہ بلال سلیم قادری نے کہا کہ رمضان کا مہینہ خیر و برکت کا مہینہ ہے، جس میں تراویح کے ذریعے مکمل قرآن سننے کی سعادت ملتی ہے، اور تلاوت قرآن کے وقت فرشتے بھی حاضر ہوتے ہیں۔

محفل کے اختتام پر امت مسلمہ، پاکستان، شہدائے فلسطین، شہدائے پاکستان سنی تحریک اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!