پی ای سی ایچ ایس میں غیر قانونی تعمیرات مسمار، ایس بی سی اے افسران انکوائری کے لیے طلب

کراچی میں اینٹی کرپشن عدالت کے حکم پر ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کی ہدایت پر ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد خان کی سربراہی میں پی ای سی ایچ ایس میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پلاٹ نمبر 3H بلاک 2 میں تیسرے اور چوتھے فلور کے سلیب اور بیمز کو گیس کٹر کی مدد سے توڑا گیا۔

واضح رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی شکایت پر اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے ڈسٹرکٹ ایسٹ آصف رضوی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز لغاری، بلڈنگ انسپکٹر عمران تالپور، بلڈنگ انسپکٹر امتیاز شیخ اور ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کو 18 فروری کو انکوائری کے لیے طلب کیا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اپنے مراسلے میں لکھا تھا کہ معزز اسپیشل جج اینٹی کرپشن کی ہدایت پر پلاٹ نمبر 3H بلاک 2 پی ای سی ایچ ایس کے حوالے سے انکوائری کی جا رہی ہے، تاہم بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی جانب سے مکمل تعاون فراہم نہیں کیا گیا۔

61 / 100

One thought on “پی ای سی ایچ ایس میں غیر قانونی تعمیرات مسمار، ایس بی سی اے افسران انکوائری کے لیے طلب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!