ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4,800 روپے مہنگا ہوکر 3,06,300 روپے پر جا پہنچا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4,115 روپے اضافے کے بعد 2,62,602 روپے ہوگئی۔
نیوزی لینڈ سیریز سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی کے نئے کپتان مقرر، بابر اعظم اور رضوان ڈراپ
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 47 ڈالر اضافے کے ساتھ سونا 2,916 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ اس اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے، جس کی وجہ سے سونے کی قیمت ایک بار پھر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1,500 روپے بڑھ کر 3,01,500 روپے ہوگئی تھی، تاہم آج دوسرے روز مزید 4,800 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے مقامی مارکیٹ میں تشویش پائی جاتی ہے۔
