نیوزی لینڈ سیریز سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی کے نئے کپتان مقرر، بابر اعظم اور رضوان ڈراپ

لاہور میں سلمان علی آغا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کردیا۔
مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ 6 دن کے لیے بڑھا دیا گیا

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کو سونپی گئی ہے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ حیران کن طور پر محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔

ون ڈے اسکواڈ میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور عثمان خان کو ٹیم سے باہر کردیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ (16 کھلاڑی):
سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، عثمان خان، عرفان نیازی، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم۔

ون ڈے اسکواڈ (15 کھلاڑی):
محمد رضوان (کپتان)، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم، طیب طاہر۔

اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب کو طبی مشورے کی بنیاد پر دونوں فارمیٹس کے لیے منتخب نہیں کیا گیا

55 / 100 SEO Score

One thought on “نیوزی لینڈ سیریز سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی کے نئے کپتان مقرر، بابر اعظم اور رضوان ڈراپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!