پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ناتھا خان ڈرگ روڈ سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد جاوید کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1.5 کلوگرام ہیروئن، 2.7 کلوگرام آئس/ہیروئن مکسچر، 460 گرام چرس، چوری شدہ موبائل فونز، مختلف نیٹ ورک کے سم کارڈز، پاسپورٹ اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق، گرفتار ملزم کراچی کے مختلف علاقوں جیسے ڈرگ روڈ، ناتھا خان، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، جامعہ کراچی کے گردونواح اور بیرون ملک منشیات کی سپلائی میں ملوث رہا ہے۔ رینجرز اور پولیس نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
گرفتار ملزم کو برآمد شدہ منشیات اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/02/WhatsApp-Video-2025-02-10-at-7.17.07-PM.mp4?_=1