کراچی (تشکر نیوز): مورخہ 18 جنوری 2025 کو سلیم واحدی آڈیٹوریم، ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز، ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ سہائی عزیز، موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر محمد حنیف، اور دیگر افسران و ملازمان نے شرکت کی۔
لیاری میں گیس سلنڈر دھماکہ، 10 افراد زخمی
موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر محمد حنیف نے ٹریفک پولیس کے جوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت، عوامی خدمت، اور ذہنی دباؤ سے بچنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی اپنی صحت کا خیال رکھنے اور اسٹریس سے دور رہنے سے نہ صرف ان کے رویے میں بہتری آئے گی بلکہ وہ بڑھتے ہوئے چیلنجز کا بھی مؤثر طریقے سے سامنا کر سکیں گے۔
تقریب کا مقصد ٹریفک پولیس اہلکاروں کا مورال بلند کرنا تھا، جو دورانِ ڈیوٹی عوام کے نامناسب رویے اور دھمکیوں کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد حنیف نے جوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لائیں تاکہ ان کی صحت اور سیلف ڈسپلن میں بہتری آئے۔
تقریب کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام الناس سے اخلاقی رویہ اختیار کریں اور اختیارات کا جائز استعمال کرتے ہوئے عوام اور پولیس کے درمیان تعلقات کو بہتر بنائیں۔