معروف ماڈل، سنگر اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاظم بھنگوار کا سونی میوزک کے ساتھ نیا البم سائن

پاکستان کے پہلے سی ایس پی افسر اور معروف گلوکار و ماڈل، حاظم بھنگوار نے سونی میوزک ریکارڈ کے ساتھ اپنا نیا میوزک البم سائن کر لیا ہے۔ یہ البم اسی سال ریلیز ہوگا، جس میں حاظم بھنگوار خود اپنے گانے گائیں گے۔

بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف افسر کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

البم کی ریکارڈنگ لندن میں کی جائے گی، جہاں حاظم بھنگوار اپنی سریلی آواز اور منفرد گانے کے انداز سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔ حاظم بھنگوار نے اس کامیابی کو اپنے لیے اور پاکستان کے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔

یہ البم نہ صرف حاظم بھنگوار کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے بلکہ پاکستانی بیوروکریسی کی دنیا میں ایک نیا باب بھی رقم کرے گا۔ سونی میوزک کے ساتھ معاہدہ کرنے والے وہ پہلے پاکستانی بیوروکریٹ ہیں۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!