کراچی کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے چیف سیکریٹری سندھ کی اہم اقدامات پر زور

چیف سیکریٹری سندھ، آصف حیدر شاہ نے کراچی میں جاری ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی سمیت دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

کراچی کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے چیف سیکریٹری سندھ کی اہم اقدامات پر زور

اجلاس میں کراچی میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے غیر قانونی بچت بازاروں اور چارجڈ پارکنگ ایریاز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ شہر میں 145 بچت بازار ہیں، جن میں سے کئی غیر قانونی طور پر لگائے جاتے ہیں اور ٹریفک کی روانی کو شدید متاثر کرتے ہیں۔

چیف سیکریٹری نے ان تجاوزات کے فوری خاتمے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی بچت بازاروں اور چارجڈ پارکنگ ایریاز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام پارکنگ فیسز ضابطوں کے مطابق چلائی جائیں اور پارکنگ کو سڑکوں سے دور منتقل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت مل سکے۔

مزید برآں، چیف سیکریٹری نے حکام کو ہدایت کی کہ تمام قانونی اور غیر قانونی بچت بازاروں اور پارکنگ ایریاز کی تفصیلات تین دن کے اندر فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بچت بازاروں کے این او سی کے اجرا کو ٹریفک پولیس کی پیشگی اجازت سے مشروط کیا جائے اور بڑے شاہراہوں پر موجود تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے شہر کے یوٹرنز کو دوبارہ ڈیزائن کیا جائے اور سروس روڈز کو عوامی استعمال کے لیے بحال کیا جائے۔ چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ شہر کے اہم راستوں پر ٹریفک سائن بورڈز نصب کیے جائیں تاکہ عوام کو محفوظ سفری ماحول فراہم کیا جا سکے۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے چیف سیکریٹری سندھ کی اہم اقدامات پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!