خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کی تحصیل درازیندہ کی یونین کونسل بہران میں 2 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ کیس پولیو لیبارٹری کو دسمبر 2024 میں بھیجا گیا تھا۔ خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی، جبکہ ملک بھر میں یہ تعداد 72 تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کا تیسرا دور مکمل، مطالبات پر 7 روز میں تحریری جواب دینے کا اعلان
دو روز قبل قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے سندھ کے ضلع جیکب آباد میں بھی ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔ بچے کا نمونہ 27 دسمبر 2024 کو لیا گیا تھا، جس کے بعد وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کے کیسز کی تعداد 71 تک پہنچ گئی تھی۔
انسداد پولیو مہم:
قومی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں 3 فروری سے 9 فروری تک جاری رہے گی۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو لازمی پولیو ویکسین پلائیں تاکہ انہیں مفلوج کردینے والی اس بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔
پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے، اور اس کے خلاف ویکسین کے قطرے پلانے کا عمل بچوں میں مضبوط قوت مدافعت پیدا کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
2024 کے دیگر کیسز:
اس سے قبل قومی ادارہ صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے کراچی کے ضلع شرقی میں ایک بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد 2024 کے پولیو کیسز کی تعداد 70 ہوگئی تھی۔