کراچی (تشکر نیوز) بانی پاکستان حضرت محمد علی جناح رح کی 148 ویں سالگرہ کے موقع پر واٹر کارپوریشن کے سی ای او انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او انجینئر اسد اللہ خان نے قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ان کے پیغام پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرنے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی رہنمائی اور قربانیوں کی بدولت ہمیں ایک آزاد ریاست پاکستان کا تحفہ ملا، اور ان کے پیغام کی پیروی کرنے کی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
دنیا کی طویل ترین اور تیز ترین سب میرین انٹرنیٹ کیبل پاکستان پہنچ گئی
انہوں نے کہا کہ جناح کے پیغام پر عمل کرتے ہوئے ہمیں اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ ہمارا پیارا وطن مزید ترقی کرے۔
اسی موقع پر، واٹر کارپوریشن حکام نے پاکستان میں کرسمس کے تہوار کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افسران و ملازمین کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس کا تہوار امن، بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیتا ہے اور پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات کو سراہا۔
واٹر کارپوریشن کے حکام نے کہا کہ ادارہ اپنے مسیحی ملازمین کی خدمات کا معترف ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنے روایتی کردار کو جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے دعا کی کہ کرسمس کا یہ تہوار تمام افراد کی زندگیوں میں خوشحالی، امن اور محبت لے کر آئے، اور پاکستان میں مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کے رشتہ کو مزید مستحکم کرے۔