کراچی (تشکر نیوز) دنیا کی سب سے طویل اور تیز رفتار سب میرین انٹرنیٹ کیبل "ٹو افریقہ” پاکستان پہنچ گئی۔ اس کیبل کو ٹرانس ورلڈ کمپنی نے کراچی کے ساحل ہاکس بے تک پہنچایا ہے۔
شاہراہ نور جہاں پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ کے ملزم گرفتار
یہ سب میرین کیبل 45 ہزار کلومیٹر طویل ہے اور 33 ممالک میں 46 لینڈنگ اسٹیشنز پر مشتمل ہے۔ ٹو افریقہ سب میرین کیبل پاکستان کو مڈل ایسٹ، افریقہ، اور یورپ سے جوڑنے کے لیے ایک اہم ذریعہ بنے گی۔
ٹرانس ورلڈ کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عامرالدین نے کہا کہ یہ کیبل پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف انٹرنیٹ مواد کی رسائی میں اضافہ کرے گا بلکہ بڑھتی ہوئی انٹرنیٹ طلب کو بھی پورا کرے گا۔
ٹرانس ورلڈ اس سے پہلے بھی دو سب میرین انٹرنیٹ کیبلز پاکستان میں لانے کا اعزاز رکھتی ہے، اور یہ جدید کیبل پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں مزید بہتری لانے کا باعث بنے گی۔