کراچی: ڈیفنس سے بزرگ شہری کا اغوا، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

تشکر نیوز، کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس سے بزرگ شہری نذیر احمد کے اغوا کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، مغوی بزرگ کو گزشتہ روز خیابان اتحاد کے باہر ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔

گلستان جوہر میں غیر قانونی پانی کے کنکشنز کی لوٹ سیل، شہریوں کا احتجاج

پولیس کے مطابق نذیر احمد فجر کی نماز کے بعد اپنے نواسے کا انتظار کرنے کے لیے گاڑی میں بیٹھے تھے کہ اسی دوران کار سوار 4 اغوا کاروں نے اسلحے کے زور پر انہیں اغوا کر لیا۔ جب نواسہ وہاں پہنچا، تو نانا کو گاڑی میں نہیں پایا، جس کے بعد اس نے سی سی ٹی وی چیک کی اور نانا کے اغوا کا پتہ چلایا۔ نواسے نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس پر ساحل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

 

 

پولیس حکام کے مطابق، آج مقابلے کے دوران 2 اغوا کار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 2 دیگر ملزمان فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ ہلاک ملزمان سے گاڑی، اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

58 / 100

One thought on “کراچی: ڈیفنس سے بزرگ شہری کا اغوا، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!