گلستان جوہر میں غیر قانونی پانی کے کنکشنز کی لوٹ سیل، شہریوں کا احتجاج

تشکر نیوز، کراچی: گلستان جوہر میں پانی کے غیر قانونی کنکشن کی لوٹ سیل کا انکشاف ہوا ہے جس کی نگرانی مبینہ طور پر واٹر بورڈ کے ایکسئین معراج ندیم کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ایم ڈی واٹر بورڈ کی خاموشی اور اینٹی تھیفٹ سیل کی غفلت کی وجہ سے غیر قانونی کنکشنز دینے کا سلسلہ تیزی سے بڑھ گیا ہے۔

ضلع کیماڑی: جیکسن پولیس کی کامیاب کارروائی، تین منشیات فروش گرفتار

گلستان جوہر میں شادی ہالز، رہائشی و کمرشل پروجیکٹس، ریسٹورنٹس اور بنگلوں میں مبینہ بھاری رشوت کے عوض غیر قانونی پانی کے کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے، جبکہ مخصوص علاقوں اور پروجیکٹس کو پانی کی فراہمی صرف بھتہ لینے کے عوض ہو رہی ہے۔

دوران تحقیقات یہ بھی معلوم ہوا کہ 18 انچ کی بڑی لائنوں سے بھی براہ راست کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں، جس سے علاقے کے مکین پانی کی قلت کا شکار ہیں۔

 

 

علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات، میئر کراچی اور واٹر بورڈ کے چیئرمین مرتضیٰ وہاب سے فوری اور سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس بدعنوانی کا خاتمہ کیا جا سکے اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

55 / 100

One thought on “گلستان جوہر میں غیر قانونی پانی کے کنکشنز کی لوٹ سیل، شہریوں کا احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!