تشکر نیوز: کراچی – ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز نے مختلف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور حادثات کی روک تھام کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔ اجلاس میں آل ڈمپرز / ٹرک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت مسعود، آل پاکستان ٹرانسپورٹ الائنس کے نمائندگان، کراچی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی دین محمد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
ایپکس کمیٹی کا کرم کے دونوں فریقین سے اسلحہ جمع کرنے کا فیصلہ
ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے تمام ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا۔ اس دوران، ہیوی ویہیکل کے ڈرائیورز کی ٹریننگ اور روڈ پر ان کے طرز عمل، تیز رفتاری اور خطرناک طریقے سے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے وقت کی پابندی پر بھی زور دیا گیا۔ تمام شریک نمائندوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مل کر ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا اور ان مسائل کا حل نکالنا ضروری ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہو سکے۔
