تشکر نیوز: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹرز منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کے دوران کہی۔
مذاکرات کے لیے 9 مئی اور 26 نومبر کو ایک طرف رکھنا ہوگا، قمر زمان کائرہ
جمعرات کو ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، بلوچستان اور خیبرپختونخوا خصوصاً کرم کے مسائل، اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے آئی پی پیز سے معاہدوں کے حوالے سے جماعت اسلامی کو آگاہ کیا، جس پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کے الیکٹرک سے متعلق اہم تجاویز پیش کیں۔
محسن نقوی نے کرم کے معاملات کو سنجیدگی سے دیکھنے کا عزم ظاہر کیا اور حکومت کی جانب سے حالات کو بہتر بنانے کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے کردار کی اہمیت پر زور دیا، جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے ہر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے۔