ایم کیو ایم کا وفد مولانا فضل الرحمان سے بلدیاتی ترمیمی مسودے پر ملاقات کرے گا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج شام جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلدیاتی ترمیمی مسودے، سیاسی صورتحال، اور مدارس رجسٹریشن کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ناظم آباد میں بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف احتجاج، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، اور وہ ایم کیو ایم کے وفد میں شامل ہوں گے۔ وفد میں گورنر سندھ کے علاوہ ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار بھی شامل ہوں گے۔

ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کا اہم مقصد مولانا فضل الرحمان کو بلدیاتی ترمیمی مسودے اور 27ویں ترمیم کی حمایت پر قائل کرنا ہے۔ اس کے علاوہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

 

 

یہ ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال میں ایم کیو ایم کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جو بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں اضافہ اور اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

55 / 100

One thought on “ایم کیو ایم کا وفد مولانا فضل الرحمان سے بلدیاتی ترمیمی مسودے پر ملاقات کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!