پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کے اعداد و شمار جاری

تشکر نیوز: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کے حوالے سے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ جنوری 2024 تک فیس بک کے صارفین کی تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے، جن میں مرد صارفین کی تعداد 77 فیصد جبکہ خواتین صارفین کی تعداد 24 فیصد ہے۔

مالاکنڈ یونیورسٹی کے طلباء کا 11,000 فٹ کی بلندی پر فوجیوں کے ساتھ تین دن گزارنے کا تجربہ

پی ٹی اے کے مطابق، ملک میں یوٹیوب صارفین کی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جس میں مردوں کا تناسب 72 فیصد اور خواتین کا 28 فیصد ہے۔

ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد 5 کروڑ 44 لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے، جن میں مرد صارفین 78 فیصد اور خواتین صارفین 22 فیصد ہیں۔

 

 

انسٹاگرام کے صارفین کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جہاں مرد صارفین کا حصہ 64 فیصد اور خواتین کا 36 فیصد ہے۔

61 / 100

One thought on “پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کے اعداد و شمار جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!