مالاکنڈ یونیورسٹی کے طلباء کا 11,000 فٹ کی بلندی پر فوجیوں کے ساتھ تین دن گزارنے کا تجربہ

تشکر نیوز: مالاکنڈ یونیورسٹی کے طلباء نے 11,000 فٹ کی بلندی پر واقع برف سے ڈھکی سرحدی چیک پوسٹ پر تین دن گزارے اور وہاں تعینات فوجیوں کے ساتھ زندگی کے سخت ترین لمحے گزارے۔ ان طلباء نے وہ تمام فرائض سرانجام دیے جو ایف سی (نارتھ) کے دستے معمول کے مطابق ادا کرتے ہیں۔

کراچی: یوسف گوٹھ میں اوباش نوجوان کی نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل، نوجوان نے معافی مانگ لی

یہ انوکھا تجربہ کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کے حالیہ دورہ مالاکنڈ یونیورسٹی کے دوران ممکن ہوا، جب ایک طالب علم نے سرحد پر تعینات فوجیوں کے ساتھ کچھ دن گزارنے کی خواہش ظاہر کی۔ اس پر کور کمانڈر نے پانچ طلباء کا پاک افغان سرحد پر واقع اس پوسٹ کا دورہ کرانے کا انتظام کیا۔

 

 

یہ سرحدی پوسٹ شدید سردی اور برف باری کے باعث دسمبر سے اپریل تک بند رہتی ہے، اور یہاں انٹرنیٹ یا ٹیلی کمیونیکیشن کی کوئی سہولت بھی میسر نہیں ہوتی۔ طلباء نے اس سخت ماحول میں فوجیوں کے ساتھ کام کیا اور تجربے کو نہایت خوش آئند قرار دیا۔

63 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!