ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر سلیم شاہ (پی ایس پی) کی قیادت میں انویسٹیگیشن پولیس ضلع ملیر نے مطلوب، مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں:
میجر شبیر شریف شہید کی 53ویں یوم شہادت: افواج پاکستان کی بہادری اور حب الوطنی کا عکاس
تھانہ ملیر سٹی:
ایس آئی او کی نگرانی میں مقدمہ نمبر 698/24 بجرم 392/397/34 ت پ میں ملوث ملزم اظہر حسین ولد خادم حسین کو تکنیکی اور انسانی انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔
تھانہ سکھن:
ایس آئی او کی زیر نگرانی مقدمہ نمبر 282/24 بجرم 392/397/34 ت پ میں ملوث ملزم علی گل ولد دادو خان کو گرفتار کیا گیا، جس میں تکنیکی اور انسانی انٹیلیجنس کا استعمال کیا گیا۔
دوسری کارروائی:
ایس آئی او کی نگرانی میں مقدمہ نمبر 652/24 بجرم 380/454/34 ت پ میں نامزد ملزم نصیر ولد عبدالقادر کو گرفتار کیا گیا۔
تھانہ اسٹیل ٹاؤن:
ایس آئی او کی زیر نگرانی مقدمہ نمبر 879/24 بجرم 489-F ت پ میں نامزد ملزم سید لئیق علی ولد سید رجب علی کو گرفتار کیا گیا۔