...

بیلاروس کے صدر ایلیکزانڈر لوکاشینکو کا پاکستان کے تین روزہ دورے کا آغاز

اسلام آباد (تشکر نیوز) – بیلاروس کے صدر عزت مآب ایلیکزانڈر لوکاشینکو (Aleksandr Lukashenko) تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کی پی اے ایف نور خان ایئر بیس پر بیلاروس کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں سے 1 جاں بحق، 2 کو ریسکیو کرلیا گیا

بیلاروس کے صدر، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر 25 سے 27 نومبر 2024 تک پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران، صدر لوکاشینکو اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہو گی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔

دورے کے دوران بیلاروس اور پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔ یہ یادداشتیں دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید استحکام اور تعاون کی راہیں ہموار کریں گی۔

بیلاروس کے وزیر خارجہ کی قیادت میں 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان پہنچ چکا ہے، جس میں بیلاروس کی کابینہ کے اہم وزراء، معروف کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار شامل ہیں۔

 

 

بیلاروس کے صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کا مظہر ہے، اور اس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

55 / 100

One thought on “بیلاروس کے صدر ایلیکزانڈر لوکاشینکو کا پاکستان کے تین روزہ دورے کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.