وفاقی محتسب اعلی کی زیر قیادت ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوامی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات

کراچی: ڈپٹی کمشنر آفس میں وفاقی محتسب اعلی سید انوار حیدر کی زیر قیادت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عاصم صدیقی، ڈاکٹر سائرہ خان، ایس ایس پی سینٹرل زیشان صدیقی، سینئر ایڈوائزر سیما شکیل اور مختلف محکموں کے ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

اے وی ایل سی اور سی آئی اے کی کاروائی، کورنگی سے چھینی جانے والی ٹویوٹا کرولا ایک گھنٹے میں برآمد

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مختلف مارکیٹوں کے وفود نے وفاقی محتسب اعلی اور ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جنہیں فوری طور پر حل کرایا گیا۔

وفاقی محتسب اعلی نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کو سہولت ان کی دہلیز پر ملے۔ انہوں نے عوامی خدمات کے لیے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا گیا، خصوصاً پچھلے چار دنوں میں غیر قانونی پانی کے کنکشنز کاٹنے کے اقدام کو عوام نے خوب سراہا۔ طحہ سلیم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے دروازے ہر کسی کے لیے یکساں طور پر کھلے ہیں اور عوام اپنے مسائل کے ادراک اور فوری حل کے لیے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

 

کھلی کچہری میں عوام کے زیادہ تر مسائل پانی، نادرا، ایس بی سی کے پورشنز، تجاوزات، کے الیکٹرک اور دیگر مسائل سے متعلق سامنے آئے جن کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے۔

66 / 100

One thought on “وفاقی محتسب اعلی کی زیر قیادت ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوامی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!