کیماڑی پولیس کا تین علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 5 ملزمان گرفتار

ضلع کیماڑی پولیس نے ایس ایس پی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر اتحاد ٹاؤن، ہارون آباد سائٹ ایریا، اور بلدیہ کے علاقوں میں رات گئے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔

اسٹیڈیم کے اطراف ٹریفک کے عارضی انتظامات: 19 تا 22 نومبر 2024

آپریشن میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ داخلی و خارجی راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور سینکڑوں افراد کا کریمنل ریکارڈ بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے ذریعے چیک کیا گیا۔

 

 

آپریشن کے دوران اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، اور عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول، چھینے گئے 4 موبائل فون، اور 520 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

58 / 100

One thought on “کیماڑی پولیس کا تین علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 5 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!