آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی نگرانی میں ٹھٹہ پولیس نے گٹکا، منشیات اور عادی مجرموں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔
کیماڑی پولیس کا تین علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
پولیس نے ٹھٹہ، مکلی، کینجھر، جھمپیر، گاڑہو، گھوڑاباڑی، دہابیجی، گھارو، ساکرو، کیٹی بندر، اور سی آئی اے ٹھٹہ میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 19 گٹکا فروش اور انڈین گٹکا سپلائرز سمیت 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
برآمدگی:
گٹکا: 9770 پیکٹ انڈین عاداب گٹکا، 4650 پیکٹ گٹکا ماوا، 103 کلو گٹکا مواد، 40 ساشے تمباکو پتی
منشیات: 510 گرام چرس، 40 بیگز دیسی شراب
گاڑیاں: 1 ڈاٹسن پک اپ، 1 سوزوکی پک اپ
گرفتار ملزمان:
گرفتار افراد میں کریم بخش نوتیار، حبیب گندرو، حاجن لغاری، گل حسن عرف گل ماچھی، رحیم شاہ پٹھان، اکرم کھیو، عبد الطیف ملاح، محمد عثمان خاصخیلی، منظور جاکھرو، سرفراز شاہ، شاہد ملاح، اور دیگر شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف گٹکا ایکٹ، نارکوٹکس ایکٹ، اور منشیات آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ٹھٹہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف یہ کریک ڈاؤن مسلسل جاری رہے گا۔