ایس آئی یو/سی آئی پولیس کی کارروائیاں، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

کراچی: (تشکُّر نیوز) ایس آئی یو (اسٹریٹ کرائم یونٹ) اور سی آئی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہیں۔

ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست کی سماعت، ایس بی سی اے حکام پر برہمی کا اظہار

گرفتار ہونے والے ملزمان میں منیب، شہزاد علی، نیک محمد، امتیاز علی اور علی مراد شامل ہیں۔ ملزمان نے کراچی کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

2c234e68 4540 4843 b526 701fd7fe7416 1 6243cd4b 5f65 4efe 9676 fc383c761f8a 1

ایس آئی یو اور سی آئی کی جانب سے شاہراہ نور جہاں اور زمان ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، جس میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!