ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست کی سماعت، ایس بی سی اے حکام پر برہمی کا اظہار

کراچی: (تشکُّر نیوز) ناظم آباد کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست کی سماعت کراچی کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران ایس بی سی اے (سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی) حکام کی جانب سے تاحال جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت کے ایم سی اور ٹی ایم سیز کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ کیس ایک سال سے زیر التواء ہے، اور گزشتہ سماعت پر ایس بی سی اے حکام کو جواب جمع کرانے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی، لیکن وہ ابھی تک جواب جمع نہیں کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب عمارت مکمل ہو جائے گی تو ایس بی سی اے حکام یہ جواب جمع کرائیں گے کہ عمارت غیر قانونی ہے، اور رہائشیوں کو عمارت خالی کرانے کے لئے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ایس بی سی اے حکام کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر جواب جمع کرانے کے لئے مزید مہلت دی گئی تو ہر دن کے لیے 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 

 

ایس بی سی اے حکام نے جواب جمع کرانے کے لئے دو دن کی مزید مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے 18 نومبر تک جواب طلب کر لیا اور ایس بی سی اے حکام کو 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!