کراچی میں جعلی خفیہ ایجنسی اہلکار گرفتار، اسنیپ چیکنگ میں انکشاف

کراچی (تٖشکّر نیوز) – کراچی کے علاقے تھانہ گارڈن کی حدود میں ایک شخص کو خود کو سرکاری خفیہ ایجنسی کا اہلکار ظاہر کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم انیس اصغر کو دوران اسنیپ چیکنگ اور جنرل ہولڈ اپ کے دوران روکا گیا، جس پر اس نے خفیہ ایجنسی کا اہلکار ہونے کا دعویٰ کیا۔

کراچی: پورٹ قاسم روڈ پر کپڑوں کی فیکٹری میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی گاڑی پر ایجنسی کے اسٹیکر نما پلیٹ لگی ہوئی تھی اور اس نے فینسی نمبر پلیٹ کا استعمال کر رکھا تھا۔ ملزم سے شک کی بنیاد پر مزید پوچھ گچھ کی گئی تاہم وہ تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ جانچنے کے لئے تفتیش جاری ہے۔

 

 

58 / 100

One thought on “کراچی میں جعلی خفیہ ایجنسی اہلکار گرفتار، اسنیپ چیکنگ میں انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!