کیماڑی: ہسپتالوں سے نومولود بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ کی گرفتاری

کراچی، 4 نومبر 2024 (تَشَکُّر نیوز): ضلع کیماڑی کے ایس ایس پی کیپٹن (ر) فیضان علی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ہسپتالوں سے نومولود بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والے ایک میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں جعلی خفیہ ایجنسی اہلکار گرفتار، اسنیپ چیکنگ میں انکشاف

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کے رہائشی یہ جوڑا پاک کالونی کے علاقے میں موجود ہے۔ اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کے انچارج سب انسپکٹر راجہ خالد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ میاں بیوی کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ایک نومولود بچی بھی برآمد کی۔

گرفتار ملزمہ کی شناخت شازیہ زوجہ اعجاز علی ہنگورو اور ملزم کی شناخت اعجاز علی ہنگورو ولد مولیڈنو کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع ٹھٹھہ کے رہائشی ہیں۔ ملزمہ ایک بی اے پاس گھریلو خاتون ہے، جبکہ ملزم ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں سرکاری ملازم ہے۔

 

 

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ نے اعتراف کیا کہ برآمد شدہ نومولود بچی سجاول سول ہسپتال سے اغوا کی گئی تھی۔ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

55 / 100

One thought on “کیماڑی: ہسپتالوں سے نومولود بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ کی گرفتاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!