پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے گوادر علاقے کمب میں کارروائی کرتے ہوئے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1292 کلوگرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کی۔
کراچی: تمام بینکوں کو کیش کاؤنٹر پر شیڈز لگانے کے احکامات جاری
یہ امکان ہے کہ یہ منشیات ملک کے اندر یا بیرون ملک اسمگل کی جانے والی تھی۔ پکڑی گئی چرس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 21.6 ملین ڈالر کے برابر ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کوشاں ہیں، تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔